QR CodeQR Code

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

16 Oct 2020 01:32

وزارت خزانہ حکام کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری سے کیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ہی سفارش کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری سے کیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ہی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ حکومت اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 30 روپے، پٹرول پر 27 روپے 32 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے اور مٹی کے تیل پر فی لیٹر 11 روپے 43 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔


خبر کا کوڈ: 892299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892299/حکومت-کا-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتیں-برقرار-رکھنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org