0
Friday 16 Oct 2020 01:32

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری سے کیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ہی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ حکومت اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 30 روپے، پٹرول پر 27 روپے 32 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے اور مٹی کے تیل پر فی لیٹر 11 روپے 43 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 892299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش