QR CodeQR Code

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

18 Oct 2020 12:40

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ مینگورہ اور اس کے گرد و نواح میں محوسس کیا گیا، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سوات اور مینگورہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ مینگورہ اور اس کے گرد و نواح میں محوسس کیا گیا، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


خبر کا کوڈ: 892692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892692/سوات-اور-گرد-نواح-میں-زلزلے-کے-شدید-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org