QR CodeQR Code

ڈیرہ غازی خان کا بدنام زمانہ مفرور دہشتگرد شبیرا لادی گرفتار

19 Oct 2020 21:33

ملرم پر ڈیرہ غازی خان ضلع کے مختلف تھانوں میں کل 22 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 8 مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات جبکہ 12 مقدمات دہشتگردی سمیت قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب میں دہشت اور خوف کی علامت لادی گینگ کا خطرناک مجرم اشتہاری شبیر لادی مظفر گڑھ سے گرفتار ہوگیا، جو کہ 8 دہشت گردی، 17 پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ہے۔ تفصیل کے مطابق پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کی رہائش کی اطلاع پر مظفر گڑھ ضلع کے علاقے میں ریڈ کیا تو مجرم اشتہاری شبیرا لادی جو ڈیر غازی خان میں دہشت اور خوف کی علامت ہے، اسے گرفتار کر لیا، اس پر ڈیرہ غازی خان ضلع کے مختلف تھانوں میں کل 22 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 8 مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات جبکہ 12 مقدمات دہشت گردی سمیت قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 892956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/892956/ڈیرہ-غازی-خان-کا-بدنام-زمانہ-مفرور-دہشتگرد-شبیرا-لادی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org