0
Monday 19 Oct 2020 21:33

ڈیرہ غازی خان کا بدنام زمانہ مفرور دہشتگرد شبیرا لادی گرفتار

ڈیرہ غازی خان کا بدنام زمانہ مفرور دہشتگرد شبیرا لادی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب میں دہشت اور خوف کی علامت لادی گینگ کا خطرناک مجرم اشتہاری شبیر لادی مظفر گڑھ سے گرفتار ہوگیا، جو کہ 8 دہشت گردی، 17 پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ہے۔ تفصیل کے مطابق پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کی رہائش کی اطلاع پر مظفر گڑھ ضلع کے علاقے میں ریڈ کیا تو مجرم اشتہاری شبیرا لادی جو ڈیر غازی خان میں دہشت اور خوف کی علامت ہے، اسے گرفتار کر لیا، اس پر ڈیرہ غازی خان ضلع کے مختلف تھانوں میں کل 22 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 8 مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات جبکہ 12 مقدمات دہشت گردی سمیت قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 892956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش