QR CodeQR Code

بلوچستان ہائیکورٹ نے لسبیلہ پولیس کانسٹیبلز کی حالیہ بھرتیاں روکنے کے احکامات جاری کر دیئے

21 Oct 2020 17:54

لسبیلہ کے پاس اور میرٹ پر آنے والے امیدواروں کیساتھ ناانصافی پر ان امیدواروں نے چند دن قبل بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرائی تھی جس پر بلوچستان ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی قلات رینج اور ایس ایس پی لسبیلہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔


اسلام ڑائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے لسبیلہ پولیس کانسٹیبلز کی حالیہ بھرتیوں کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی کی استدعا پر بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ لسبیلہ کے پاس اور میرٹ پر آنے والے امیدواروں کیساتھ ناانصافی پر ان امیدواروں نے چند دن قبل بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرائی تھی جس پر بلوچستان ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی قلات رینج اور ایس ایس پی لسبیلہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے ماسوائے اقلیت اور خواتین کوٹہ کی تمام بھرتیوں پر عملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 893295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893295/بلوچستان-ہائیکورٹ-نے-لسبیلہ-پولیس-کانسٹیبلز-کی-حالیہ-بھرتیاں-روکنے-کے-احکامات-جاری-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org