QR CodeQR Code

کورونا وائرس میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے، وقار مہدی

23 Oct 2020 17:49

نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے بھر خصوصا کراچی میں کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، لاک ڈاؤن سے بہتر احتیاط ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ جس شعبہ، کاروبار یا ادارے سمیت علاقے میں کورونا کیسز میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا تو جان بچانے کے لئے لاک ڈاؤن سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔ وقار مہدی نے نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ صوبے بھر خصوصا کراچی میں کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، اگر کیسوں میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوا تو پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ سندھ کا بینہ کرے گی۔

وقار مہدی نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے بہتر احتیاط ہے، جس شعبہ، کاروبار یا ادارے سمیت علاقے میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا تو جان بچانے کے لئے لاک ڈاؤن سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔ وقار مہدی نے بتایا کہ کراچی میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں اور جرمانے عائد کئے جائیں، یہ کارروائیاں جاری ہیں، تاہم کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت ازخود کچھ نہیں کرسکتی، لوگ ماسک کا استعمال کریں، بصورت دیگر مجبوراً حکومت کو ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ کرنے کے لئے اقدام اٹھانا پڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 893634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893634/کورونا-وائرس-میں-اضافہ-ہوا-لاک-ڈاؤن-سمیت-تمام-آپشنز-استعمال-کریں-گے-وقار-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org