QR CodeQR Code

حکمران اگر ڈرتے ہیں تو سیاست کیوں کرتے ہیں، خورشید شاہ

24 Oct 2020 13:52

سکھر میں احتساب عدالت کے باہر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکمران اگر اتنا ڈرتے ہیں تو سیاست کیوں کرتے ہیں۔سکھر میں احتساب عدالت کے باہر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ایسا کبھی بھی نہیں ہوا کہ ایک آئی جی کو اس طرح لے جایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نامناسب ایکٹ کیا گیا، اسی لیے پولیس افسران چھٹیوں پر جارہے تھے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ نے مزید کہا کہ میں سیاسی ورکرہوں کبھی مارشل لا کی حمایت نہیں کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 893762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893762/حکمران-اگر-ڈرتے-ہیں-سیاست-کیوں-کرتے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org