QR CodeQR Code

پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے، عثمان بزدار

26 Oct 2020 10:54

وزیراعلی پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ہر شہری کے لیے قابل احترام ہیں، اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ادارے کمزور کرنے والے عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اداروں پر بلا جواز الزامات لگانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 894046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894046/پی-ڈی-ایم-دشمن-کے-ایجنڈے-پر-چل-رہی-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org