0
Monday 26 Oct 2020 10:54

پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے، عثمان بزدار

پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ہر شہری کے لیے قابل احترام ہیں، اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ادارے کمزور کرنے والے عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اداروں پر بلا جواز الزامات لگانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 894046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش