QR CodeQR Code

ترنگے کی توہین ناقابل برداشت ہے، پرکاش جاوڈیکر

26 Oct 2020 19:50

محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد بتایا کیا تھا کہ وہ اُسوقت تک جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرا کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی جب تک سابق ریاست کا پرچم اور اسکی خصوصی پوزیشن نہیں لوٹائی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کے ترنگے (بھارتی پرچم) کے سلسلے میں دئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترنگے کی توہین بالکل بھی برداشت نہیں ہے۔ پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا کہ ترنگا بھارت کی شان ہے، ترنگا ہندوستان کی پہچان ہے۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد بتایا کیا تھا کہ وہ اُس وقت تک جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرا کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی جب تک سابق ریاست کا پرچم اور اس کی خصوصی پوزیشن نہیں لوٹائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 894124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894124/ترنگے-کی-توہین-ناقابل-برداشت-ہے-پرکاش-جاوڈیکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org