QR CodeQR Code

میلاد منانا عاشقان رسول کے لئے سب سے بڑی عبادت ہے، علامہ قاری محمد اسحاق سعیدی

27 Oct 2020 00:25

میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جلوس ہائے میلاد کے سیکیورٹی کے انتظامات انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہیں، ہم اہل سنت کے لوگ پرامن ہیں ملک پاکستان ہمارے اباو اجداد نے بنایا اور ہم اس کی حفاظت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل بزم غوثیہ سعیدیہ چاہ جھوک والا سوئی گیس روڈ ملتان کے پلیٹ فارم سے ساتویں عید میلادالنبی (ص) ریلی و جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت علامہ قاری محمد اسحاق سعیدی، زاہدبلال قریشی، پیر علامہ عزیزالرحمن خان قادری، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، محمد تسلیم قریشی عطاری، حافظ محمد عمران، قاری محمد فیاض سعیدی و دیگر شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری محمد اسحاق سعیدی نے کہا کہ میلاد مصطفی (ص) منانا عاشقان رسول (ص) کیلئے سب سے بڑی عبادت ہے۔ زاہد بلال نے کہا کہ جلوس ہائے میلاد کے سیکیورٹی کے انتظامات انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہیں، ہم اہل سنت کے لوگ پرامن ہیں ملک پاکستان ہمارے اباو اجداد نے بنایا اور ہم اس کی حفاظت کریں گے۔ ریلی کے شرکا سے دیگر قائدین نے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے آقا ومولا کا میلاد اسی طرح مناتے رہیں گے، آخر میں درود و سلام اور ملک پاکستان کیلئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 894205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894205/میلاد-منانا-عاشقان-رسول-کے-لئے-سب-سے-بڑی-عبادت-ہے-علامہ-قاری-محمد-اسحاق-سعیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org