QR CodeQR Code

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 30 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

27 Oct 2020 00:31

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 30 اکتوبر کو سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند ہوں گے جب کہ سرکاری و نجی بینکس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 30 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 30 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند ہوں گے جب کہ سرکاری و نجی بینکس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہوں گے۔ دوسری جانب ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، سرکاری و نجی عمارتوں کے علاوہ بازار، محلے، گلیاں اور چوراہوں کو بھی جھنڈوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894207/عید-میلاد-النبی-ﷺ-کے-موقع-پر-ملک-بھر-میں-30-اکتوبر-کو-عام-تعطیل-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org