QR CodeQR Code

بات اب ڈائیلاگ سے بڑھ گئی ہے، شیخ رشید

27 Oct 2020 08:26

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مذاکرات فضل الرحمٰن، پیپلز پارٹی اور اے این پی سے کیے جا سکتے ہیں لیکن نواز لیگ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بات اب ڈائیلاگ سے بڑھ گئی ہے، جو پل کا کردار ادا کرنے کا وقت تھا وہ بھی ختم ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات فضل الرحمٰن، پیپلز پارٹی اور اے این پی سے کیے جا سکتے ہیں لیکن نواز لیگ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد نے لیگی رہنماؤں کی شہباز شریف سے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ ملاقات کے حوالے سے جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں، وہ درست ہیں، جس پر بات نہیں کرنا چاہتا، بات یہیں ختم ہوجائے تو بہتر ہے ورنہ سیاسی کہرام پیدا ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 894224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894224/بات-اب-ڈائیلاگ-سے-بڑھ-گئی-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org