0
Tuesday 27 Oct 2020 08:26

بات اب ڈائیلاگ سے بڑھ گئی ہے، شیخ رشید

بات اب ڈائیلاگ سے بڑھ گئی ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بات اب ڈائیلاگ سے بڑھ گئی ہے، جو پل کا کردار ادا کرنے کا وقت تھا وہ بھی ختم ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات فضل الرحمٰن، پیپلز پارٹی اور اے این پی سے کیے جا سکتے ہیں لیکن نواز لیگ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد نے لیگی رہنماؤں کی شہباز شریف سے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ ملاقات کے حوالے سے جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں، وہ درست ہیں، جس پر بات نہیں کرنا چاہتا، بات یہیں ختم ہوجائے تو بہتر ہے ورنہ سیاسی کہرام پیدا ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 894224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش