QR CodeQR Code

نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، علامہ مبشر حسن

27 Oct 2020 22:59

ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عالم اسلام کو بےبس سمجھنے والے احمق اور عالمی امن کے دشمن ہے، اسلام کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کا دفاع کرنے والی ریاستوں سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات کا خاتمہ عالم اسلام کی غیرت کا تقاضہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے فرانس میں ایک بار پھر خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے، عالم اسلام کو بےبس سمجھنے والے احمق اور عالمی امن کے دشمن ہے، اسلام کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کا دفاع کرنے والی ریاستوں سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات کا خاتمہ عالم اسلام کی غیرت کا تقاضہ ہے۔ انہوں کہا کہ عالمی طاقتیں مختلف مذاہب کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں، امت مسلمہ متحد ہوکر دشمنان اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کرے، نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، حرمت قرآن اور ناموس رسالت پر حرف نہیں آنے دیں گے، امت مسلمہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔


خبر کا کوڈ: 894387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894387/نبی-کریم-ص-کی-شان-میں-گستاخی-کوئی-بھی-مسلمان-برداشت-نہیں-کرسکتا-علامہ-مبشر-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org