QR CodeQR Code

ٹارگٹ کلنگ کی ایک کارروائی میں یمنی وزیر کھیل شہید

27 Oct 2020 23:09

یمنی وزارت داخلہ کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان میں حسن زید کی شہادت کو جارح قوتوں کی سازشوں کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ انہیں جارح سعودی و اماراتی فوجی اتحاد کے دہشتگردوں کیطرف سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر کھیل حسن زید کو ایک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں شہید کر دیا گیا ہے۔ عرب نیوز چینلز الجزیرہ اور العربیہ نے حسن زید کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یمنی وزیر کھیل شہر "حدہ" میں اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ ایک مسلح موٹر سائیکل سوار نے ان پر فائر کھول دیا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی وزارت داخلہ نے حسن زید کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ یمنی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں حسن زید کی شہادت کو جارح قوتوں کی سازشوں کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ انہیں جارح سعودی و اماراتی فوجی اتحاد کے دہشتگردوں کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی وزیر کھیل اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی پر جا رہے تھے کہ ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ان کی بیٹی کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894390/ٹارگٹ-کلنگ-کی-ایک-کارروائی-میں-یمنی-وزیر-کھیل-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org