QR CodeQR Code

بلتستان یونیورسٹی کے تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

29 Oct 2020 19:07

مرکزی جامع مسجد سکردو کے پیش امام شیخ محمد حسن جعفری نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ کی کامیابی اور یونیورسٹی کی ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ افتتاحی تقریب میں بلتستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامی افسران موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی کے تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ مرکزی جامع مسجد سکردو کے پیش امام شیخ محمد حسن جعفری نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ کی کامیابی اور یونیورسٹی کی ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ افتتاحی تقریب میں بلتستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامی افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ایک پیغام میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں کا آغاز سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بہت جلد بلتستان یونیورسٹی ملک کی دیگر جامعات کے برابر مقام حاصل کر لے گی۔


خبر کا کوڈ: 894797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894797/بلتستان-یونیورسٹی-کے-تعمیراتی-کاموں-کا-باقاعدہ-ا-غاز-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org