QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے وسائل اور زمین کی لوٹ کی اجازت نہیں دینگے، محبوبہ مفتی

29 Oct 2020 21:48

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ کسی کو بھی جموں کشمیر کے وسائل اور زمین کی ”لوٹ“ کی اجازت نہیں دیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ کسی کو بھی جموں کشمیر کے وسائل اور زمین کی ”لوٹ“ کی اجازت نہیں دیں گی۔ انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم خاموش رہنے کے بجائے کسی کو بھی ہماری زمین اور وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اُسے کشمیری عوام نہیں بلکہ یہاں کے وسائل پیارے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ٹویٹر سیاست دان نہیں، آج آپ نے ہمیں طاقت کے بل پر روک لیا لیکن اگلی بار ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آئے دنوں نئے احکامات صادر کرکے جموں کشمیر کے لوگوں پر دباو ڈال رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُن کے پاس اتنی ہی طاقت ہے تو وہ چین کو لداخ میں بھارتی سرزمین سے کیوں نہیں نکالتے، وہ چین کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت دفعہ 370 کو جموں کشمیر سے باہر پیچ رہی ہے، جب بھارت سے لوگ نوکریاں اور کھانا مانگتے ہیں تو وہ اُنہیں جموں کشمیر میں زمینیں خریدنے کے لئے کہتے ہیں۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ لداخ کے لوگ بھی خوش نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 894802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894802/مقبوضہ-کشمیر-کے-وسائل-اور-زمین-کی-لوٹ-اجازت-نہیں-دینگے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org