0
Thursday 29 Oct 2020 21:48

مقبوضہ کشمیر کے وسائل اور زمین کی لوٹ کی اجازت نہیں دینگے، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کے وسائل اور زمین کی لوٹ کی اجازت نہیں دینگے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ کسی کو بھی جموں کشمیر کے وسائل اور زمین کی ”لوٹ“ کی اجازت نہیں دیں گی۔ انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم خاموش رہنے کے بجائے کسی کو بھی ہماری زمین اور وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اُسے کشمیری عوام نہیں بلکہ یہاں کے وسائل پیارے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ٹویٹر سیاست دان نہیں، آج آپ نے ہمیں طاقت کے بل پر روک لیا لیکن اگلی بار ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آئے دنوں نئے احکامات صادر کرکے جموں کشمیر کے لوگوں پر دباو ڈال رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُن کے پاس اتنی ہی طاقت ہے تو وہ چین کو لداخ میں بھارتی سرزمین سے کیوں نہیں نکالتے، وہ چین کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت دفعہ 370 کو جموں کشمیر سے باہر پیچ رہی ہے، جب بھارت سے لوگ نوکریاں اور کھانا مانگتے ہیں تو وہ اُنہیں جموں کشمیر میں زمینیں خریدنے کے لئے کہتے ہیں۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ لداخ کے لوگ بھی خوش نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش