QR CodeQR Code

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے گلگت بلتستان کے تمام محکموں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کر لیا

30 Oct 2020 21:34

وفاقی وزیر کی زیر صدارت یہ اجلاس ہفتہ کے روز دن گیارہ بجے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی بھی وفاقی یا صوبائی وزیر کے گلگت بلتستان میں سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے جی بی کے تمام محکموں کے سربراہوں کا اجلاس گلگت میں طلب کر لیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک لیٹر میں آئی جی پی گلگت بلتستان سمیت 18 محکموں کے سیکرٹریز کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت یہ اجلاس ہفتہ کے روز دن گیارہ بجے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی بھی وفاقی یا صوبائی وزیر کے گلگت بلتستان میں سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 894977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894977/وفاقی-وزیر-علی-امین-گنڈاپور-نے-گلگت-بلتستان-کے-تمام-محکموں-سربراہوں-کا-اجلاس-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org