QR CodeQR Code

برطانیہ میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان

1 Nov 2020 08:29

کورونا سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 46 ہزار 500 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم نے جمعرات سے ملک میں 4 ہفتے کے طویل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ بورس جانسن نے کہا کہ شہری صرف ضروری کام سے گھر سے باہر جا سکیں گے، سپر مارکیٹس، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کھلی رہیں گی۔ ریسٹورنٹس، بار اور غیرضروری اشیا کی دکانیں 2 دسمبر تک بند رہیں گی۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بہت زیادہ اموات کے خدشے پر حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔کورونا سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 46 ہزار 500 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 895273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895273/برطانیہ-میں-ایک-ماہ-کے-لاک-ڈاو-ن-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org