مسلم لیگ نون کسی بھی قیمت پر اپنے بنیادی نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اعلامیہ
1 Nov 2020 10:54
لاہور میں اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور ملک میں بیروزگاری، معیشت اور خارجہ پالیسی کی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ نون نے اپنے رکن اسمبلی ایاز صادق کے خلاف منفی مہم چلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے زیراثر غداری کے اوچھے بیانیے کا پرچار شکست خوردگی کی علامت ہے۔ جاتی عمرہ لاہور میں نون لیگ کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، ایاز صادق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور ملک میں بیروزگاری، معیشت اور خارجہ پالیسی کی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 895299