QR CodeQR Code

وزیر اعظم کا دیامر ڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

1 Nov 2020 20:19

چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے دیامر ڈیم کے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ عمران خان نے کہا کہ اس ڈیم کو پچاس سال پہلے بننا چاہیے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم  عمران خان ایک روزہ دورے پر دیامر پہنچ گئے، ڈیم سائیٹ پر جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے دیامر ڈیم کے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ واپڈا انجینئرز جو کام کر رہے ہیں، اس سے پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا، یہ ڈیم پچاس سال پہلے بنانا چاہئے تھا۔ اس سے پہلے عمران خان اتوار کے روز گلگت پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے یوم آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ 


خبر کا کوڈ: 895339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895339/وزیر-اعظم-کا-دیامر-ڈیم-دورہ-تعمیراتی-کاموں-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org