0
Sunday 1 Nov 2020 20:19

وزیر اعظم کا دیامر ڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

وزیر اعظم کا دیامر ڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم  عمران خان ایک روزہ دورے پر دیامر پہنچ گئے، ڈیم سائیٹ پر جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے دیامر ڈیم کے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ واپڈا انجینئرز جو کام کر رہے ہیں، اس سے پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا، یہ ڈیم پچاس سال پہلے بنانا چاہئے تھا۔ اس سے پہلے عمران خان اتوار کے روز گلگت پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے یوم آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ 
خبر کا کوڈ : 895339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش