QR CodeQR Code

عوام نے سمجھا کہ کورونا ختم ہوگیا، اسد عمر

4 Nov 2020 08:50

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے حفاظتی تدابیر پر عمل بالکل کم کر دیا تھا، امید ہے ایسی صورتحال میں نہیں جائیں گے کہ انتہائی اقدامات اٹھانے پڑیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں عوام نے سمجھا کہ کورونا ختم ہوگیا ہے اور حفاظتی تدابیر پر عمل بالکل کم ہوگیا۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ستمبر کے آغاز سے اب تک مثبت کیسز کی شرح اور اموات میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ امید ہے ایسی صورتحال میں نہیں جائیں گے کہ انتہائی اقدامات اٹھانے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کچھ عرصے کے بعد شادی کی تقریبات آؤٹ ڈور کی جائیں، اس سے خطرہ کم ہوسکتا ہے، حکومت کا زیادہ زور ماسک کی پابندی پر ہے۔


خبر کا کوڈ: 895792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895792/عوام-نے-سمجھا-کہ-کورونا-ختم-ہوگیا-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org