0
Wednesday 4 Nov 2020 08:50

عوام نے سمجھا کہ کورونا ختم ہوگیا، اسد عمر

عوام نے سمجھا کہ کورونا ختم ہوگیا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں عوام نے سمجھا کہ کورونا ختم ہوگیا ہے اور حفاظتی تدابیر پر عمل بالکل کم ہوگیا۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ستمبر کے آغاز سے اب تک مثبت کیسز کی شرح اور اموات میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ امید ہے ایسی صورتحال میں نہیں جائیں گے کہ انتہائی اقدامات اٹھانے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کچھ عرصے کے بعد شادی کی تقریبات آؤٹ ڈور کی جائیں، اس سے خطرہ کم ہوسکتا ہے، حکومت کا زیادہ زور ماسک کی پابندی پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 895792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش