QR CodeQR Code

عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے، شبلی فراز

4 Nov 2020 13:17

اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چھوٹی، درمیانی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا صنعتوں کے لئے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی استحکام کی جانب ایک اور اہم اقدام ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ چھوٹی، درمیانی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے، غریب مزدوروں کے چولہے بھی جلیں گے۔ عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔


خبر کا کوڈ: 895823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/895823/عوام-کو-ریلیف-پہنچانا-ہماری-پہلی-ترجیح-ہے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org