0
Wednesday 4 Nov 2020 13:17

عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے، شبلی فراز

عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چھوٹی، درمیانی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا صنعتوں کے لئے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی استحکام کی جانب ایک اور اہم اقدام ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ چھوٹی، درمیانی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے، غریب مزدوروں کے چولہے بھی جلیں گے۔ عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔
خبر کا کوڈ : 895823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش