QR CodeQR Code

نون لیگ کا بیانیہ پی ڈی ایم کا بیانیہ نہیں، ترجمان سندھ حکومت

6 Nov 2020 22:54

چیئرمین پی پی کے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کی وضاحت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا انٹرویو پورا پڑھنے کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم بیانیہ یہی تھا کہ سیاست کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے، اس میں کوئی دخل اندازی نہیں ہونی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ  وہاب کا کہنا ہے کہ نون لیگ کا بیانیہ پی ڈی ایم کا بیانیہ نہیں، بلاول بھٹو زرداری کا انٹرویو پورا پڑھنے کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم بیانیہ یہی تھا کہ سیاست کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے، اس میں کوئی دخل اندازی نہیں ہونی چاہیئے۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کا اپنا فیصلہ تھا۔


خبر کا کوڈ: 896313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896313/نون-لیگ-کا-بیانیہ-پی-ڈی-ایم-نہیں-ترجمان-سندھ-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org