QR CodeQR Code

رینجرز کا سیکیورٹی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

8 Nov 2020 11:21

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے، مختلف اداروں اور عوام میں سکیورٹی کے احساس کو بہتر بنانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز سندھ نے سکیورٹی جدید بنانے کے لیے ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق ابتداء میں ایپ کی سہولت ہسپتال، بینک، اسکولز اور عوامی مقامات پر ہو گی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے، مختلف اداروں اور عوام میں سکیورٹی کے احساس کو بہتر بنانا ہے۔ الرٹ ایپ سے رجسٹرڈ ادارہ کو ایمرجنسی میں آگاہی دی جا سکے گی، صارفین رینجرز کنٹرول رومز اور تمام سیکٹر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ گشت کرنے والی قریبی موبائل کو ایمرجنسی کال موصول ہو گی، اس طرح ٹیمز بروقت واقعے کی جگہ پہنچ سکیں گی۔


خبر کا کوڈ: 896568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896568/رینجرز-کا-سیکیورٹی-ایپ-متعارف-کروانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org