0
Sunday 8 Nov 2020 11:21

رینجرز کا سیکیورٹی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

رینجرز کا سیکیورٹی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز سندھ نے سکیورٹی جدید بنانے کے لیے ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق ابتداء میں ایپ کی سہولت ہسپتال، بینک، اسکولز اور عوامی مقامات پر ہو گی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے، مختلف اداروں اور عوام میں سکیورٹی کے احساس کو بہتر بنانا ہے۔ الرٹ ایپ سے رجسٹرڈ ادارہ کو ایمرجنسی میں آگاہی دی جا سکے گی، صارفین رینجرز کنٹرول رومز اور تمام سیکٹر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ گشت کرنے والی قریبی موبائل کو ایمرجنسی کال موصول ہو گی، اس طرح ٹیمز بروقت واقعے کی جگہ پہنچ سکیں گی۔
خبر کا کوڈ : 896568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش