QR CodeQR Code

عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے، شبلی فراز

9 Nov 2020 11:27

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اقبال نے نوجوانوں کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا، وہ ایک تاریخ ساز شاعر، عظیم فلسفی اور مفکر تھے، اقبال نے خودی کا ولولہ انگیز پیغام دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے یوم اقبال کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ قوم حضرت علامہ اقبال کو آج کے دن زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وہ ایک تاریخ ساز شاعر، عظیم فلسفی اور مفکر تھے، اقبال نے خودی کا ولولہ انگیز پیغام دیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اقبال نے نوجوانوں کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا، عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 896723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896723/عمران-خان-کی-قیادت-میں-اقبال-کے-تصور-پاکستان-تعبیر-دیں-گے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org