0
Monday 9 Nov 2020 11:27

عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے، شبلی فراز

عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے یوم اقبال کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ قوم حضرت علامہ اقبال کو آج کے دن زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وہ ایک تاریخ ساز شاعر، عظیم فلسفی اور مفکر تھے، اقبال نے خودی کا ولولہ انگیز پیغام دیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اقبال نے نوجوانوں کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا، عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 896723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش