QR CodeQR Code

امریکا، 60ہزار سے زائد کورونا مریض ہسپتال داخل

11 Nov 2020 08:17

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ منگل کو سب سے زیادہ افراد بیماری کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل کیے گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے منگل کو سب سے زیادہ 60 ہزار سے زائد افراد کو بیماری کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور تفصیلات جمع کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ منگل کو مجموعی طور پر 61 ہزار 694 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ 59 ہزار 670 افراد کو 15 اپریل کو ہسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ کئی ماہرین صحت نے وارننگ جاری کی ہے کہ امریکا میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 897116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897116/امریکا-60ہزار-سے-زائد-کورونا-مریض-ہسپتال-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org