QR CodeQR Code

کراچی سرکلر ریلوے کو 16 نومبر سے بحال کرنیکا اعلان

11 Nov 2020 15:40

ٹرینوں کے اوقات صبح 7 اور 10 بجے اور دوپہر میں 1 اور 4 بجے ہونگے، جبکہ مکمل سفر 60 کلومیٹر کا کرایہ 50 روپے ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے 16 نومبر بروز پیر سے کے سی آر کو مرحلہ وار بحال کر رہی ہے۔ ترجمان کراچی ریلوے کے مطابق ابتدائی طور پر کے سی آر کو پیپری سے لانڈھی سے اورنگی تک چلایا جائے گا، دن میں 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی۔ ترجمان ریلوے کراچی ڈویژن کے مطابق ٹرینوں کے اوقات صبح 7 اور 10 بجے اور دوپہر میں 1 اور 4 بجے ہونگے، جبکہ مکمل سفر 60 کلومیٹر کا کرایہ 50 روپے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 897202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897202/کراچی-سرکلر-ریلوے-کو-16-نومبر-سے-بحال-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org