QR CodeQR Code

اپوزیشن کے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کے الزامات بےبنیاد ہیں، چیف الیکشن کمشنر

14 Nov 2020 00:26

بلاول بھٹو کے الزام پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بےبنیاد ہیں، قبل از وقت الزامات عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوگی اور قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بےبنیاد ہیں، قبل از وقت الزامات عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ 15900 اہلکار انتخابات کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ 15 نومبر کو 23 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی، 1160 پولنگ اسٹیشن اور 847 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 418 انتہائی حساس، 311 حساس اور 431 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 897657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897657/اپوزیشن-کے-گلگت-بلتستان-الیکشن-میں-دھاندلی-الزامات-بےبنیاد-ہیں-چیف-کمشنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org