QR CodeQR Code

مودی خطے کا امن خراب کر رہا ہے، عثمان بزدار

14 Nov 2020 09:57

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک طرف پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کر رہی ہے اور دوسری طرف بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر خطے کا امن خراب کر رہے ہیں۔ یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کر رہی ہے اور دوسری طرف بھارتی وزیرِاعظم مودی خطے کا امن خراب کر رہے ہیں اور کنڑول لائن پر شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بہادر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں کہ دنیا مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 897691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897691/مودی-خطے-کا-امن-خراب-کر-رہا-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org