QR CodeQR Code

کراچی کو موہن جو دڑو بنانیوالے گلگت بلتستان کو ترقی دلانے کی بات کر رہے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

15 Nov 2020 01:35

گلگت بلتستان الیکشن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم نے جی بی کے حقوق کیلئے ظلم اور جبر کے اس دور میں بھی آواز اٹھائی، جب کوئی بھی اس کیلئے تیار نہیں تھا، ہمارا تحریک انصاف کیساتھ اتحاد اسی بنیاد پر ہے کہ ہم اس صوبے کے مکمل آئینی حقوق بازیاب کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں عزاداران پر زمین تنگ کرنے والے گلگت بلتستان الیکشن میں محبان اہلبیت ہونے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان الیکشن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی کو موہن جو دڑو بنانے والے گلگت بلتستان کو ترقی دلانے کی بات کر رہے ہیں، ایم ڈبلیو ایم نے گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے ظلم اور جبر کے اس دور میں بھی آواز اٹھائی، جب کوئی بھی اس کے لئے تیار نہیں تھا، 15 نومبر خیمے اور بلے کے نشان پر مہر لگانی ہے، ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد اسی بنیاد پر ہے کہ ہم اس صوبے کے مکمل آئینی حقوق بازیاب کریں۔


خبر کا کوڈ: 897885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897885/کراچی-کو-موہن-جو-دڑو-بنانیوالے-گلگت-بلتستان-ترقی-دلانے-کی-بات-کر-رہے-ہیں-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org