QR CodeQR Code

آج کے شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی پر مہر ثبت کریں گے، فردوس عاشق

15 Nov 2020 11:13

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ عوام ووٹ سے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عوام ووٹ سے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔ یہ بات وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آج آزاد اور منصفانہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے زریعے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جہاں احساس محرومی کا خاتمہ، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور حقدار تک اس کا حق پہنچانا اولین ترجیح ہو گی،
آج کے شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی پر مہر ثبت کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 897908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897908/آج-کے-شفاف-انتخابات-گلگت-بلتستان-کی-ترقی-خوشحالی-پر-مہر-ثبت-کریں-گے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org