QR CodeQR Code

پی پی کے امجد حسین نگر ون سے کامیاب، اسلامی تحریک کو پورے جی بی میں ایک سیٹ نہ مل سکی

15 Nov 2020 23:31

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ حلقہ چار نگر ایک سے کامیاب ہوگئے ہیں، اسلامی تحریک کے ایوب وزیری دوسرے نمبر پر رہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ حلقہ چار نگر ایک سے کامیاب ہوگئے ہیں، اسلامی تحریک کے ایوب وزیری دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلامی تحریک کو پورے جی بی میں ایک سیٹ بھی نہ مل سکی۔ دوسری جانب امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت حلقہ ایک سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، جہاں آزاد امیدوار مولانا سلطان رئیس سے کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 62 میں سے 35 سٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مولانا سلطان رئیس کو  6564 جبکہ امجد حسین ایڈووکیٹ کو 6155 ووٹ ملے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 898001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898001/پی-کے-امجد-حسین-نگر-ون-سے-کامیاب-اسلامی-تحریک-کو-پورے-جی-بی-میں-ایک-سیٹ-نہ-مل-سکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org