QR CodeQR Code

بورس جانسن قرنطینہ میں چلے گے

16 Nov 2020 07:44

ٹیم کے مطابق خدشہ ہے وزیراعظم کسی ایسے شخص کے قریب رہے ہیں جو کووڈ پازیٹیو ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم پہلے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس ٹیم نے وزیراعظم بورس جانسن کو فون پر آئسولیٹ ہونے کی ہدایت کی۔ ٹیم کے مطابق خدشہ ہے وزیراعظم کسی ایسے شخص کے قریب رہے ہیں جو کووڈ پازیٹیو ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پہلے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ برطانیہ کے طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کرسمس تک صورت حال بگڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 898032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898032/بورس-جانسن-قرنطینہ-میں-چلے-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org