0
Monday 16 Nov 2020 07:44

بورس جانسن قرنطینہ میں چلے گے

بورس جانسن قرنطینہ میں چلے گے
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس ٹیم نے وزیراعظم بورس جانسن کو فون پر آئسولیٹ ہونے کی ہدایت کی۔ ٹیم کے مطابق خدشہ ہے وزیراعظم کسی ایسے شخص کے قریب رہے ہیں جو کووڈ پازیٹیو ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پہلے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ برطانیہ کے طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کرسمس تک صورت حال بگڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 898032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش