QR CodeQR Code

چلاس،بابوسر ٹاپ میں ٹریکٹر گہری کھائی میں گرنے سے 3 سگے بھائی جاں بحق، رپورٹ

6 Aug 2011 16:49

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق برف سے لدا ٹریکٹر گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی گھر کے تین سگے بھائی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چوتھا بھائی شدید زخمی ہو گیا ہے۔


چلاس:اسلام ٹائمز۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاروں بھائی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شام بابوسر ٹاپ سے ٹریکٹر میں برف لاد کر چلاس شہر لا رہے تھے کہ اچانک موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر بے قابو ہو گیا اور ہزاورں فٹ گہری کھائی میں گر گیا، جس سے تین سگے بھائی اکرام اللہ، محفوظ اللہ، احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چوتھا بھائی جعفر اللہ شدید زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بابوسر میں تعینات دیامر پولیس کے جوانوں نے امدادی کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو گہری کھائی سے نکال لیا جبکہ زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا۔ زخمی کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے بھائیوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 89804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89804/چلاس-بابوسر-ٹاپ-میں-ٹریکٹر-گہری-کھائی-گرنے-سے-3-سگے-بھائی-جاں-بحق-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org