QR CodeQR Code

اب حوصلہ کرو، ووٹ کو عزت دو، فردوس عاشق اعوان

17 Nov 2020 13:29

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ شکست تسلیم کرنے کیلئے بھی ظرف کی ضرورت ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ شکست تسلیم کرنے کیلئے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدترین شکست کے بعد اپوزیشن مانے نہ مانے عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ راجکماری اور بلاول تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں، کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتا جس میں آپ جیتیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اب حوصلہ کرو، ووٹ کو عزت دو۔


خبر کا کوڈ: 898297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898297/اب-حوصلہ-کرو-ووٹ-کو-عزت-دو-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org