QR CodeQR Code

وزیراعظم آج انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

17 Nov 2020 14:35

تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات اور آئینی ترامیم سے متعلق وفاقی حکومت نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظم قوم سے اظہار خیال میں انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات اور آئینی ترامیم سے متعلق وفاقی حکومت نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج سرکاری ٹی وی پر قوم سے اظہار خیال کریں گے، جس میں وہ انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ اس دوران انتخابی اصلاحات کے لئے قانون سازی اور آئینی تقاضوں پر بھی بات کی جائے گی، وزیراعظم کے ہمراہ ریفارمز کمیٹی کے ارکان، وفاقی وزراء اور قانونی ٹیم بھی ہوگی۔ دوسری جانب وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو 31 جنوری تک سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 898309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898309/وزیراعظم-آج-انتخابی-اصلاحات-پر-قوم-کو-اعتماد-میں-لیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org