0
Tuesday 17 Nov 2020 14:35

وزیراعظم آج انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم آج انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات اور آئینی ترامیم سے متعلق وفاقی حکومت نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج سرکاری ٹی وی پر قوم سے اظہار خیال کریں گے، جس میں وہ انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ اس دوران انتخابی اصلاحات کے لئے قانون سازی اور آئینی تقاضوں پر بھی بات کی جائے گی، وزیراعظم کے ہمراہ ریفارمز کمیٹی کے ارکان، وفاقی وزراء اور قانونی ٹیم بھی ہوگی۔ دوسری جانب وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو 31 جنوری تک سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 898309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش