QR CodeQR Code

کراچی کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ، ایک اور سرکاری اسکول بند

17 Nov 2020 19:56

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع جنوبی کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے پازیٹیو کیسز کی رپورٹ محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج مالیکیولر لیبارٹری سے موصول ہوئی ہے، اسکول میں فیومیگیشن کا عمل مکمل کرکے بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے، شہر قائد میں ایک اور سرکاری اسکول کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد بند کردیا گیا، شہر میں اب تک بند ہونے والے سرکاری اسکولوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ساوتھ میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول لیاری میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اسکول پانچ روز کے لئے بند کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع جنوبی کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے پازیٹیو کیسز کی رپورٹ محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج مالیکیولر لیبارٹری سے موصول ہوئی ہے، اسکول میں فیومیگیشن کا عمل مکمل کرکے بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے کہا کہ کراچی میں بند ہونے والے سرکاری اسکولوں کی تعداد پندرہ ہوگئی جبکہ کورونا کے باعث سات نجی تعلیمی ادارے پہلے ہی بند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 898374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898374/کراچی-کے-تعلیمی-اداروں-میں-کورونا-پھیلاؤ-اضافہ-ایک-اور-سرکاری-اسکول-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org