QR CodeQR Code

غذر کے ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم

17 Nov 2020 22:09

چیف الیکشن کمشنر کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غذر یاسین کے گندئی اسٹیشن سے غیر قانونی طور پر بیلٹ باکس کو باہر لے جایا گیا، جسکے بعد مذکورہ سٹیشن کے زرلٹ کو کالعدم قرار دیدیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے جی بی اے 21، غذر 3 کے ایک پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غذر یاسین کے گندئی سٹیشن سے غیر قانونی طور پر بیلٹ باکس کو باہر لے جایا گیا، جس کی وجہ سے گندئی سٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔ غیر قانونی طور پر سٹیشن سے باہر لے جانے والا بیلٹ باکس ٹوٹا ہوا تھا۔ مذکورہ پولنگ سٹیشن کے رزلٹ کو کالعدم قرار دیدیا گیا ہے اور 22 نومبر کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 898400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898400/غذر-کے-ایک-پولنگ-اسٹیشن-پر-دوبارہ-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org