0
Tuesday 17 Nov 2020 22:09

غذر کے ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم

غذر کے ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے جی بی اے 21، غذر 3 کے ایک پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غذر یاسین کے گندئی سٹیشن سے غیر قانونی طور پر بیلٹ باکس کو باہر لے جایا گیا، جس کی وجہ سے گندئی سٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔ غیر قانونی طور پر سٹیشن سے باہر لے جانے والا بیلٹ باکس ٹوٹا ہوا تھا۔ مذکورہ پولنگ سٹیشن کے رزلٹ کو کالعدم قرار دیدیا گیا ہے اور 22 نومبر کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 898400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش